Reg: 12841587     

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں نیا موڑ آ گیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرئونڈ نیوز)

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل میں نیا موڑ آ گیا۔

پولیس کی جانب سے مرکزی ملزمان کے منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مرکزی ملزمان ہدایت اللّٰہ اور اس کے بھائی خلیل کی نشاندہی پر منشیات برآمد کی گئی ہے جس میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔

پہلے سے گرفتار ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان ہدایت اللّٰہ اور اس کے بھائی پر نوجوان لڑکیوں سے زیادتی کر کے ان کی شرمناک ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کا الزام پہلے سے ہی ہے۔

ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان بھائیوں کو گرفتار کیا تھا، جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز سے برآمد ہونے والی ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوائی گئی تھیں، اس معاملے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل انتہائی افسوس ناک ہے جس نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پریانتھا کمارا قتل کیس، گرفتار 34 مرکزی ملزمان کا فرانزک ٹیسٹ مکمل

Next Post

پی ایس ایل 7: انشاء اللّٰہ ہم ٹرافی اور دل دونوں جیتیں گے، شاہین شاہ آفریدی

Related Posts
Total
0
Share