Reg: 12841587     

لتا منگیشکر میں کورونا کے بعد نمونیا کی تشخیص

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر میں کورونا کی تشخیص کے بعد اب نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ لتا منگیشکر کو اسپتال منتقل کیے جانے سے متعلق خبریں گزشتہ روز منظرِ عام پر آئیں لیکن وہ ہفتے کی شب سے  ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔

لتا منگیشکر کے ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کورونا کے ساتھ ساتھ نمونیا میں مبتلا ہیں۔

بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

گزشتہ روز گلوکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے اور آئی سی یو میں داخل پونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی صحت کے حوالے سے پریشان تھے ۔

بعد ازاں ان کی بھانجی کا کہنا تھا کہ ’دی دی اس وقت بالکل بہتر ہیں، وہ ایک فائٹر اور فاتح ہیں اور اسی سے ہم انہیں اتنے برسوں سے جانتے ہیں۔‘

ساتھ میں انہوں نے گلوکارہ کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد، اومیکرون کی شرح 95 فیصد .

Next Post

کراچی گرین لائن بس، مسافر 1 اسٹاپ کیلئے بھی 55 روپے کا ٹکٹ خریدنے پر مجبور

Related Posts
Total
0
Share