Reg: 12841587     

پی ڈی ایم کا 23 مارچ سے لانگ مارچ کا اعلان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

متحدہ اپوزیشن کے قائدین نے مشترکہ اجلاس کے بعد 23 مارچ سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو23مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔  ان کا کہنا ہے کہ 23مارچ کو پی ڈی ایم نے جس لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا وہ ہو گا۔تمام کارکنان23مارچ کو لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد پہنچیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان ملک کے کونے کونے سے روانہ  ہو جائیں۔ پیپلز پارٹی اور عوامی پارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری اسٹرٹیجی پچھلے لانگ مارچ سے مختلف ہوگی۔لانگ مارچ کے شرکاء 24 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں، ان کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیں گے، ڈنڈے کا جواب ڈنڈے سے اور پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک قومی امنگوں کی امین ہے۔ارکان کو اسمبلی میں آنے سے روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہمت ہے تو حکومت172ارکان پورے کرے، تمام افراد اور اپوزیشن متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عدم اعتماد سمیت صورتحال پر مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے، ترجمان ایم کیو ایم

Next Post

یورپ نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

Related Posts
Total
0
Share