Reg: 12841587     

وزیراعظم کی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر حفاظتی اقدامات کی ہدایت

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر متعلقہ وزارتوں، محکموں، صوبوں اور  ضلعی انتظامیہ کو  الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے بارشوں کے سلسلے میں پیش بندی کی جائے، نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں، پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سامان کی دستیابی کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

 وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے، زرعی علاقوں میں فصلوں،مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کی تدابیر اختیارکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

انہوں نےکہا ہےکہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے،محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے،نکاسی آب، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہےکہ محکمہ موسميات کی پیشگوئی کے مطابق ملک بھرمیں مون سون میں معمول سے زيادہ بارشیں ہونےکا امکان ہے۔

 محکمہ موسميات کے مطابق مون سون کا  آغاز جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہے،جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں، پنجاب اورسندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی آئی اے نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے طیارہ بھیجنے کے انتظامات کرلیے

Next Post

پنجاب کا 3226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

Related Posts
Total
0
Share