Reg: 12841587     

شاہین آفریدی انجرڈ، دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی گھٹنے سے نیچے کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں تاہم ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹس پر مشاورت جاری ہے، ٹیم مینجمنٹ آج پی سی بی میڈیکل شعبے کے سربراہ سے مشاورت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی مشاورت کے بعد شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں کھلانےکا فیصلہ ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانوی پاکستانیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے لیگیسی پروجیکٹ کا آغاز

Next Post

بھارتی کپتان یا کوچ ہوتا تو کوہلی کی زندگی آسان بنادیتا: رکی پونٹنگ

Related Posts
Total
0
Share