Reg: 12841587     

گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے اے ٹی ایم لوٹنے والے دو افراد گرفتار

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

بھارتی دارالحکومت دہلی میں گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کے لیے اے ٹی ایم مشین لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان افراد کی شناخت 27 سالہ کمال اور 20 سالہ پروین کے نام سے ہوئی ہے جنہیں بھارت میں دہلی کے علاقے رنہولا سے پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع دی گئی کہ دو لوگ رات 2 بجے کے قریب ایک گیس کٹر سے اے ٹی ایم کو کاٹ کر اسے لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دونوں افراد اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

بعدازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دورانِ تفتیش ملزم کمال نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے کزن پروین کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی، انہوں نے اے ٹی ایم مشین لوٹنے کے لیے ایک گیس کٹر، ایک ایل پی جی سلنڈر اور دیگر آلات کا بندوبست کیا۔

دوسری جانب 20 سالہ پروین نے بتایا کہ  وہ اپنی گرل فرینڈ کو پیسوں سے متاثر کرنے کے لیے اے ٹی ایم لوٹنے پر رضامند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یوٹیوب کی مدد سے شہری کو اپنی ناک کی سرجری کرنا مہنگا پڑگیا

Next Post

دنیا کے سب سے بڑے درخت کے قریب جانے پر 5 ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا

Related Posts
Total
0
Share