Reg: 12841587     

کراچی میں پھر لوڈشیڈنگ کا عذاب، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کراچی کےمختلف علاقوں میں پھر گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں رات کو بھی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح بچوں نے اسکول جانا ہوتا ہے اور ہم نے دفتر جانا ہوتا ہے لیکن رات کو کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے، شہر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ یا شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سیمینار اور تصویری نمائش کا انعقاد

Next Post

بلوچستان طوفانی بارشوں سے بری طرح متاثر، حکومتی دعوں کے باوجود متاثرین امداد کے منتظر

Related Posts
Total
0
Share