(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سری نگر میں جی 20 اجلاس کر وا کر بھارت نے دنیا کوبتادیا کہ وہ کوئی عالمی قانون نہیں مانتا۔
آزاد کشمیرکے ضلع باغ میں امریکی میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پریقین رکھنے والوں کو سری نگر میں اجلاس پر اعتراض ہونا چاہیے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام فیصلہ کریں کہ ان کی سیاحت کا پھل نئی دہلی کو ملناچاہیے یا سری نگر کو۔
اس سے قبل آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نےکہا کہ پاکستان کا لفظ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے،کشمیر پر بامعنی مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مزیدتنازع نہیں چاہتے، جتنی چائے پینا چاہیں پلاسکتے ہیں اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔