Reg: 12841587     

چین: اسکول کے جمنازیم کی چھت گرنے سے طالبات سمیت 11 افراد ہلاک

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چین میں اسکول کے جمنازیم کی چھت گرنے سے طالبات سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی علاقے میں اتوار کے روز یہ واقعہ پیش آیا جس میں اسکول کے جمنازیم کی چھت نیچے آگری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت طالبات پر مشتمل ٹیم جمنازیم میں پریکٹس کررہی تھی جس میں 19 افراد شامل تھے جن میں 2 کوچ اور 17 خواتین کھلاڑی تھیں۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے حادثے میں مرنے والوں کی عمریں نہیں بتائی گئی ہیں تاہم والدین کا کہنا ہےکہ حادثے میں مرنے والوں کی عمریں 15 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتاچلا ہےکہ جمنازیم کی چھت برابر والی عمارت میں ہونے والے تعمیراتی کام کی وجہ سے گری جہاں بارش کے باعث چھت پر رکھا گیا تعمیراتی سامان نیچے آگرا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

Next Post

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا تینگارا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

Related Posts
Total
0
Share