Reg: 12841587     

انجمن آرائیں برطانیہ کے سینئر نائب صدر چودھری محمودالحسن لمبردار نے شیش ریسٹورنٹ راچڈیل میں عیشائیہ دیا

عارف چودھری

گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت اور انجمن آرائیں برطانیہ کے سینئر نائب صدر چودھری محمودالحسن لمبردار نے پاکستان سے آئے ہوئے کاروباری شخصیت طاہر رؤف چودھری کی شیش ریسٹورنٹ راچڈیل میں عیشائیہ دیا جس میں پاکستان کے سینئر بیوروکریٹ راشد ملک – چودھری سعید – مسرت گروپ کے چئیرمین چودھری مسرت – ورلڈ وائڈ کے ڈائریکٹر زاھد اقبال – خان گروپ کے چئیرمین ارباب اعظم خان – صنم ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیگٹیو حاجی عبدالغفار – حاجی عبدالجبار -الماعدہ شادی ہال کے چیف ایگزیگٹیو چودھری انور – کمیونٹی لیڈر حافظ عبدالمالک – سینئر کالم نگار عبدالرحمن فرخ – طارق گروپ کے چئیرمین چودھری طارق – انعام الرحمن اور کارباری سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات بارے سیر حاصل گفتگو ہوئ

میزبان چودھری محمودالحسن لمبردار نے کہا کہ آج کی محفل ھمارے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان چودھری رؤف طاہر کے اعزاز

میں ھے ھم انکو راچڈیل آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں میں دوسرے مہمانوں کا بھی میری تقریب میں آنے پر شکریہ ادا کرتا ھوں مہمان خصوصی چودھری رؤف طاہر نے چودھری محمودالحسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے یہاں پاکستان سا ماحول لگا اور اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے متعلق فکر مند رہتے ہیں میں انہیں کہتا ھو ں کہ پاکستان کے لئے ھماری افواج نے بہت قربانیاں دی ہیں ھم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انشااللہ پاکستان ھمیشہ قائم رھے گا پاکستان کے سابق سینئر بیوروکریٹ راشد ملک کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ھے لیکن انہیں پاکستان جا کر مشکلات کا سامنا رہتا ھے میں انکی جائز مسائل حل کروانے کے لئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرونگا اعلیٰ حکام تک انکی بات پہنچاؤں گا مسرت گروپ یوکے کے چئیرمین چودھری مسرت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی تب ھوگی جب ملک میں سیاسی استحکام ھو گا امید کرتے ہیں کہ جنرل الیکشن کے بعد پاکستان کے حالات بہتر ھو جائیں گے –

حاجی عبدالغفار اور چودھری انور نے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان چودھری طاہر رؤف سے ملاقات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ

پاکستان انشااللہ جلد دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ھو گا کاروباری سماجی شخصیت چودھری سعید اور ارباب اعظم خان نے آج کی محفل کا سہرا چودھری محمودالحسن لمبردار کو دیا اور کہا کہ انہوں نے ھمیشہ پاکستان سے آئے ھوئے مہمانوں کی مہمان نوازی کی ھم جب سب اکٹھے ہوتے ہیں تو اپنے ملک پاکستان کی باتیں ھوتی ہیں دیار غیر میں سب کو مل جل کر رہنا چاہئے -زاھد اقبال نے مہمانوں کو آموں کا خصوصی تحفہ دیا آخر میں مہمانوں کی تواضع شیش ریسٹورنٹ کے لاھوری کھانوں سے کی گئ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس: ٹرمپ عدالت میں پیش، خود کو بے قصور قرار دیدیا

Next Post

مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

Related Posts
Total
0
Share