Reg: 12841587     

برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کرلی جائے: سنیتا مارشل

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کرلی جائے۔

اداکارہ سنیتا مارشل حال ہی میں ایک نجی ٹی شو کی مہمان بنی تھیں  جس دوران میزبان کے ساتھ ساتھ شرکا نے بھی اداکارہ سے گفتگو کی۔

دوران شو اداکارہ سے انڈسٹری میں بڑھتی طلاق کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں سنیتا مارشل نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے کچھ سالوں میں انڈسٹری میں بہت سی طلاقیں  دیکھنے میں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ ایک برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے آپ علیحدگی اختیار کرلیں کیونکہ شادی سے پہلے آپ کو نہیں پتا اس بندے یا بندی سے آپ کی بنے گی یا نہیں بنے گی یا ہمارے ساتھ آگے کیا مسائل ہوں گے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ’ لیکن یہ سوچ کر ایک برے تعلق میں رہنا کہ طلاق سے ہمارے ماں باپ کا کیا ہوگا، بچوں کا کیا ہوگا؟ تو اس بارے میں اپنا نہ سوچنا بھی غلط ہے، تھوڑا خود غرض ہونا پڑے گا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عورت کی زندگی میں آنے والا دوسرا مرد سانپ ہوتا ہے: نادیہ خان

Next Post

دنیا غزہ میں جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے: نگران وزیراعظم

Related Posts

آل جمعوں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق الرحمن خان سے جمعوں وکشمیر تحریک خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجات حسین ملاقات

راولپنڈی /لندن (عارف چودھری) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے…
Read More
Total
0
Share