Reg: 12841587     

اسرائیلی فورسز نے الشفاء اسپتال کو تباہ کردیا، سعودیہ کی شدید مذمت

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسرائیل فوج نے غزہ پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں اب سب سے بڑے الشفا اسپتال کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے الشفاء اسپتال کی مکمل بلڈنگ سمیت اسپیشل سرجریز بلڈنگ کو مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ ادویات اور طبی آلات کے گودام کو بھی اڑا دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوجی اسپتال میں موجود 200 کے قریب لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پرلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں حماس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر الشفاء اسپتال میں حماس کی موجودگی کے دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال میں بڑی تباہی مچائی گئی،  بلڈوزر اور فضائی حملوں سے الشفا اسپتال کو زمین بوس کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے اسرائیل فورسز کی الشفا اسپتال پر کی جانے والی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور ساتھ ہی اردون کے فیلڈ اسپتال پر بمباری کو بھی قابل مزمت قرار دیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ اسرائیلی فورسز کی جارحیت پرعالمی احتساب کا میکنیزم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

الیکشن میں پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی: پرویز الٰہی

Next Post

بھارت نے ہماری بنائی ہوئی پالیسیوں کو اپنا کر معاشی ترقی حاصل کی: نواز شریف

Related Posts

سابق ممبر قانون ساز اسمبلی میجر(ر)فیضائل کے صاحبزادے محمد علی فضائل اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی تباہ کن باؤلنگ۔ حلقہ ایل اے…
Read More
Total
0
Share