Reg: 12841587     

یمنی حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے امریکی جہاز پر حملہ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکا کے بحری جہاز  پر حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں بحری جہاز  پر میزائل حملے کیے جبکہ اسرائیل کی جانب ڈرون حملے بھی کیے گئے۔

اپنے بیان میں یمنی حوثیوں نے یہ بھی کہا کہ بحیرہ احمر میں ٹارگٹ کیا گیا بحری جہاز  امریکا کا  تھا جس کی شناخت ایم ایس سی یونائیٹڈ کے طور پر کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی جنوبی اسرائیل میں متعدد فوجی اہداف کو بھی ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بحری جہاز سعودی عرب کی کنگ عبداللہ بندرگاہ سے روانہ ہو کر کراچی جا رہا تھا۔

شپنگ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یونائیٹڈ 8 جہاز پر میزائل حملے سے عملے میں شامل کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔

یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے 7 اکتوبر کے بعد سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی وجہ سے کیے جا رہے ہیں، اسرائیل اور اسرائیل سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ غزہ کی پٹی میں جارحیت کو روکنے کے لیے زور دیا جا سکے۔

یمنی چوثیوں کے ترجمان نے بتایا کہ گروپ کی جانب سے بحری جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب عملے نے انتباہی پیغامات پر ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے مختلف حصوں میں ایک فوجی آپریشن کیا گیا ہے، مگر یہ نہیں بتایا کہ وہ کس حد تک کامیاب ہوا۔

اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اس کے ائیر کراف تنے ایک ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہدا اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا مسترد

Next Post

مسلم لیگ ن نے منشور کی تیاری کیلئے عوام سے تجاویز طلب کرلیں

Related Posts
Total
0
Share