Reg: 12841587     

چودھری شہزاد بھٹی اور چودھری سجاد کے اعزاز میں ممتاز ریسٹورنٹ بریڈ فورڈ میں عشائیہ

عارف چودھری بریڈ فورڈ برطانیہ

پاکستان کی موجودہ سیاسی معاشی اور سرمایہ کاری کے حوالہ سے پاکستان اور برطانیہ کے ممتاز صنعتکار مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیف ایگزیکٹو رانا امتیاز احمد کی جانب سے پاکستان سے آئی ہوئی کاروباری سیاسی شخصیات چودھری شہزاد بھٹی اور سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی چودھری سجاد کے اعزاز میں ممتاز ریسٹورنٹ بریڈ فورڈ میں عیشائیہ دیا جس میں برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور ورلڈ وائڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو چودھری پرویز عالم –پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر ناصر میر – ممتاز ریسٹورنٹ بریڈ فورڈ کے چیف ایگزیکٹو ممتاز خان -جاوید گوندل -چودھری ورک نے شرکت کی اس موقع پر میزبان رانا امتیاز احمد نے مختصر نوٹس پر دعوت میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا دیار غیر میں رہتے ھوئے اوورسیز پاکستانی پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات پر فکر مند رہتے ہیں

اوور سیز پاکستانیوں کے زرمبادلہ سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ھو رہے ہیں میری طرح اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کا ری کرنی چاہئے پاکستان سے آئے ھوئے مہمانوں چودھری شہزاد بھٹی اور چودھری سجاد نے انکے اعزاز میں عیشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رانا امتیاز پاکستان ھو یا برطانیہ دوستوں کو اکٹھا کرتے رہتے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائ کرتے رہتے ہیں -پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر راہنما اور کاروباری شخصیت ناصر میر اور کاروباری شخصیت ممتاز خان کا کہنا تھا کہ ھم پاکستان سے آئے ھوئے مہمانوں کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں آج کے ڈنر میں تمام دوستوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے پر رانا امتیاز کے مشکور ہیں اور ھم دعا گو ہیں کہ پاکستان کے حالات بہتر ھوں پر امن الکشن ھوں عام آدمی کو ملازمت اور انصاف ملے ورلڈ وائڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو چودھری پرویز عالم کا کہنا تھا کہ آج کے عیشائیہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری بارے میںبہت اچھی گفتگو و شنید ھوئ -جو خوش آئند ہے -اوورسیز پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم ھو ھم آج کی میٹنگ کے میزبان رانا امتیاز کا شکریہ ادا کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومت حریت کانفرنس، سیاسی جماعتوں اور اوورسیز کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کا مقدمہ بین الا قوامی سطح پر لڑے گی

Next Post

شدید دھند سے ملک بھر کا فلائٹ آپریشن متاثر، آج 24 پروازیں منسوخ

Related Posts
Total
0
Share