Reg: 12841587     

50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر کھول دیا گیا

مشال ارشد (سی۔ایم۔انڈرگراونڈ نیوز)

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیا۔

ذرائع ٹی سی پی کے مطابق مہنگی بولیوں پر دو ٹینڈرز منسوخی کے بعد کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی، ٹی سی پی کو آخری ٹینڈر کے مقابلے 24 ڈالر فی ٹن کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 520.20 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی، درآمدی چینی کی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 85 سے 86 روپے فی کلو پڑے گی۔ذرائع وزارت تجارت کا بتانا ہے کہ چینی درامد کرنے کے لیے الخلیج گروپ نے سب سے کم بولی دی، ٹی سی پی نے موصول بولی کی سمری وزرات تجارت کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت میں ٹی سی پی کو موصول بولیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، آخری ٹینڈر میں ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن ملی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی سی پی کی جانب سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ

Next Post

لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ پس گیا، ملک میں ایکدم غربت آ گئی: وزیراعظم

Related Posts
Total
16
Share