Reg: 12841587     

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122.4، مٹی کا تیل 99.31 اور لائٹ ڈیزل 99.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں جانشینی سرٹیفکیٹ کاؤنٹر کا افتتاح

Next Post

قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا عرس بڑی شان و شوکت سے منایا گیا

Related Posts

فری لنگر خانہ بارسلونا مولا مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ کے زیراہتمام ہفتہ وار درود و سلام و ذکر و نعت کی محفل کا انعقاد

بارسلونا سے جوزفین کرسٹینا کی رپورٹ فری لنگر خانہ بارسلونا مولا مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ…
Read More
Total
0
Share