Reg: 12841587     

کراچی: 3 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

کراچی میں عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں 3 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کے کیس میں پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں میں 2 سگی بہنیں اور ان کی کزن شامل ہے، متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 18 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکیوں کے والد کا پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ بیٹیاں اور بھانجی 2 نومبر کو کام سیکھنے بیوٹی پارلر گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کافی دیر ہونے پر جب لڑکیاں گھر واپس نہیں آئیں تو میں بیوٹی پارلر گیا، بیوٹی پارلر سے پتہ چلا کہ لڑکیاں وہاں نہیں آئی تھیں۔

لڑکیوں کے والد کا بیان میں کہنا ہے کہ اگلے دن تینوں لڑکیاں رکشے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر آئیں، بیٹی نے بتایا کہ بھنگوریہ گوٹھ سے ایک شخص گاڑی میں بٹھا کر لے گیا تھا۔

اپنے بیان میں لڑکیوں کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بچیوں کو فلیٹ میں لے جایا گیا جہاں پر 4 لڑکے موجود تھے۔

لڑکیوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ لڑکوں نے نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے لیے سیمپلز بھیجوا دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کا کہنا ہے کہ کیس کی تکنیکی بنیادوں پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہے، متاثرہ خاندان کے عدم تعاون کے باعث تفتیش میں مشکلات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بہن نے سرکاری ٹی وی چینل کا شو چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، شعیب اختر

Next Post

پاکستان آسٹریلیا کا سیمی فائنل دلچسپ ہو گا، آسٹریلوی ہائی کمشنر

Related Posts

مانچسٹر کی مرکزی جامعہ مسجد وکٹوریہ پارک میں انٹرنیشنل قرآت و نعت کونسل کی جانب سے دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی ۔

مانچسٹر(وسیم چودھری) مانچسٹر کی مرکزی جامعہ مسجد وکٹوریہ پارک میں رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیادوں پر رضاکارانہ…
Read More

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیوی کو قیدی خاوند کے ساتھ ہر تین ماہ بعد 3 روز تک رہنے کی اجازت ہو گی، قیدی کا 5 سال تک کا بچہ بھی والدین کے ساتھ رہ سکے گا۔

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا…
Read More
Total
0
Share