Reg: 12841587     

بہن نے سرکاری ٹی وی چینل کا شو چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، شعیب اختر

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی چینل پر میزبان سے تلخ کلامی کے معاملے کے بعد شو چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ انہیں شو چھوڑنے کا مشورہ بہن نے دیا تھا۔

شعیب اختر نے جیونیوز کے پروگرام ’جشن پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پی ٹی وی پر شو کے دوران جب ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو مجھے میری بہن کا میسج آیا کہ تم اپنی عزت مت گراؤ اور شو چھوڑ دو۔

خیال رہے کہ ’جشنِ کرکٹ‘ میں ہی شعیب اختر نے اس معاملے پر کہا تھا کہ  قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا۔ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی اسٹار کو ایسا نہ سننا پڑے۔

بعد ازاں سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں شعیب اختر سے تلخ کلامی کے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا رد عمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا ، میری غلطی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ورلڈکپ میں دوسری فتح، ویرات کوہلی نے کیا کہا؟

Next Post

کراچی: 3 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

Related Posts

کاروباری شخصیت اور ڈیم وے کے ڈائریکٹر ندیم مغل اورڈیم وےی بانی نوشین مغل کی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقعہ پر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر چودھری بھی موجود تھے

مانچسٹر (عارف چودھری) گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیات ندیم مغل اور نوشین مغل نے پاکستانی قونصل جنرل طارق…
Read More

شاہی خاندان کے گریٹر مانچسٹر کے نمائندہ ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد خان اور انکی ٹیم نے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں چیرٹی ڈنر کا انعقاد کیا

لندن (عارف چودھری) فریڈم 50 سائکلنگ گروپ کے رکن اور شاھی خاندان کے نمائندہ سیکنڈ لیفٹیننٹ مزاھد خان…
Read More
Total
0
Share