Reg: 12841587     

امارات ائرلائن کے خسارے میں کمی

دبئی (خصوصی رپورٹ)

امارات ائرلائن نے کہا ہے کہ وہ کورونا وبا کے اثرات سے بحالی کی جانب گامزن ہے اور رواں برس کی دوسری ششماہی میں اس کے خسارے میں کمی آئی ہے۔ دبئی کی ائرلائن کو اپریل سے ستمبر تک ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کا خسارا برداشت کرنا پڑا جبکہ 2020 میں اسی عرصے کے دوران تین ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ائرلائن کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ممالک کی جانب سے بندشیں کم کیے جانے کے بعد پورے گروپ کے کام میں بہتری آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کام میں بہتری کی رفتار موسم گرما کے دوران بڑھی، موسم سرما بھی مسلسل جاری ہے اور آگے تک جائے گی سال بہ سال ریونیو 86 فیصد تک بڑھا اور مسافروں کی تعداد میں 319 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایئرلائن نے کارگو کے میدان میں بھی وبا سے پہلے والی صورت حال کو 90 فیصد تک حاصل کر لیا ہے۔ جون میں ایئرلائن کے پہلے سالانہ نقصان کا اعلان سامنے آیا تھا جو تیس سال میں پہلی بار ہوا تھا کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے کمپنی کو آپریشنز بند کرنا پڑے تھے۔ شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کہتے ہیں ’اگرچہ مکمل طور پر بحال میں ابھی کچھ وقت باقی ہے، لیکن ہم اس کی طرف گامزن ہیں اور جلد ہی وبا سے پہلے والے حالات پر پہنچ جائیں گے۔ دوسری بڑی ایئرلائنز کی طرح ایمریٹس نے بھی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا سلسلہ اس وقت شروع کیا تھا جب اس کے اے 380 سپر جمبو اور بوئنگ 777 ایس گراؤنڈ ہوئے۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر گروپ کی افرادی قوت دو فیصد تک کم ہو کر 73571 رہ گئی ہے لیکن اب بھرتی کی مہم میں ایسے ملازمین کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں فارغ کیا گیا تھا۔ ستمبر کے اواخر تک ایمریٹس 139 ایئرپورٹس پر مسافر اور کارگو پروازیں آپریٹ کر رہی تھی جس کے لیے تمام بوئنگ 777 ایس اور 37 ایئر بسز استعمال ہورہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعودی عرب کا غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

Next Post

شاداب خان حسن کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

Related Posts
Total
0
Share