Reg: 12841587     

اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے ملنے والی بچی کا قاتل سگا باپ نکلا

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے میٹرو اسٹیشن سے ملنے والی کمسِن بچی کا مبینہ قاتل اس کا سگا باپ نکلا، پولیس کا دعویٰ ہےکہ ملزم نے تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے 8 نومبر کی صبح میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے پولیس کو تقریباً 12 سال کی بچی کی لاش ملی تھی۔

پولیس ایک ہفتے تک بچی کے لواحقین کو تلاش کرتی رہی، پولیس کے مطابق اس دوران مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے ترلائی کے رہائشی واجد نے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچی اس کی بیٹی ہے جس کا نام صالحہ فاطمہ ہے جو گولڑہ دربار سے لاپتہ ہوئی تھی۔

پولیس کا دعویٰ ہےکہ تفتیش کے دوران بچی کے والدکو واقعے میں ملوث ہونےکے شبہ میں گرفتار کیا گیا تو ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ واجد نے قتل کرنے والا مقام بھی تفتیشی ٹیم کو دکھا دیا،ملزم کی نشاندہی پر واردات کی جگہ سے مقتول بچی کےکپڑے برآمد کرلیےگئے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 350 سے زائد اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دیدی

Next Post

تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل اور اوورسیز کشمیریوں کا شدید احتجاج

Related Posts

ملٹہم کرکٹ کلب ہڈرز فیلڈ میں  پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں چھ اوورز پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا ۔ فائنل میچ نللا شاہین اور کشمیر بچر کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ جو کشمیر بچر نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا

ہیڈرزفیلڈ رپورٹ۔ عارف چودھری ملٹہم کرکٹ کلب ہڈرز فیلڈ(Hudersfield ) کی خوبصورت گراؤنڈ میں نوجوان کرکٹر پرویز تنویر …
Read More
Total
0
Share