Reg: 12841587     

کرتار پور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ پر ماڈل نے معافی مانگ لی

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی۔

ماڈل صالحہ امتیاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا معافی نامہ جاری کیا۔

صالحہ امتیاز نے کہا کہ ’حال ہی میں، میں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کسی شوٹ یا کسی چیز کا حصہ بھی نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں جاننے کے لیے کرتار پور گئی تھی۔‘

ماڈل نے کہا کہ ’یہ فوٹو شوٹ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں کیا گیا تھا تاہم، اگر میں نے کسی کو تکلیف دی ہے یا وہ سوچتے ہیں کہ میں نے وہاں کی ثقافت کا احترام نہیں کیا تو میں معافی چاہتی ہوں۔

نہوں نے کہا کہ ’میں نے صرف لوگوں کو تصویریں کھینچتے دیکھا اور میں نے وہاں بہت سی سکھوں کی تصویریں بھی کھینچیں۔‘

صالحہ امتیاز نے یہ بھی کہا کہ ’میں سکھ کلچر کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں تمام سکھ برادری سے معافی چاہتی ہوں۔‘

ماڈل نے کہا کہ ’میں نے یہ تصاویر صرف یادگار کے طور پر لی تھیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں تاہم، مستقبل میں، میں ہمیشہ ان چیزوں کے بارے میں محتاط رہوں گی اور ایسی حرکتوں سے پرہیز کروں گی۔

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ’براہِ کرم! اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ فوٹو شوٹ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا۔‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کرتارپور میں گوردوارہ سری دربار صاحب کے احاطے میں ایک فیشن برانڈ کے لیے خاتون ماڈل کی فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئی تھیں، جس پر سکھ برادری کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیرغور نہیں، امریکی صدر جوبائیڈن

Next Post

جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

Related Posts

فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی داد رسی اور مالی امداد کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے مانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

مانچسٹر(عارف چودھری) فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی داد رسی اور مالی امداد کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ…
Read More
Total
0
Share