Reg: 12841587     

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارت کی  ریاست گجرات میں گزشتہ 2 دنوں مین ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں اتوار سے شروع ہونے والی بارش کے دوران  آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کم از کم 24 افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ مغربی ریاست گجرات میں خراب موسم نے  کئی مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق موسم سرما کے دوران گجرات میں طوفان غیر معمولی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شدید بارش نے اس سال بھی بہت سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بھارت میں ہر سال سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ سائنس دان خبردار کر رہے ہیں کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ انتہائی موسمی تباہ کاریوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق اتوار سے ریاست میں شروع ہونے والی شدید بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والے 24 افراد میں سے 18 اموات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔

بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکام کو امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سائفر کیس: ’عمران خان کو پیش نہیں کرسکتے‘، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عدالت کو خط

Next Post

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آج کراچی میں ریلی نکالی جائے گی

Related Posts
Total
0
Share