مصباح لطیف اے ای انڈر گرائونڈ نیوز
تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس آج ہو گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن اور کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
این سی او سی کے اجلاس میں تمام اکائیوں سے مشاورت کے بعد موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزرائے تعلیم کا سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارتِ صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں پر مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا تاہم یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے آج کے اجلاس میں دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے سوا باقی صوبے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک موسمِ سرما کی چھٹیوں پر رضا مند ہیں، تاہم سندھ یہ معاملہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیش کرے گا۔