مصباح لطیف اے ای انڈر گرائونڈ نیوز
متحدہ عرب امارات نے امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
اماراتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایف 35 طیاروں سے متعلق بات چیت مستقبل میں دوبارہ ہوسکتی ہے، تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائے گی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایف 35 طیاروں کی خریداری 23 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارت کی جانب سے یہ بیان فرانس سے 80 رافیل طیاروں کے معائدے کے بعد سامنے آیا ہے۔