Reg: 12841587     

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کو عدم پیروی پرخارج کردیا۔

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اسحاق ڈارکو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔.

عدالتی ریمارکس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں، ان کا نوٹی فکیشن نہیں ہوا ،اس لیے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت 2 ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصورہوگی۔ْ

عدالت کی جانب سے درخواست خارج کیے جانے کے بعد اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ

Next Post

کوئٹہ سے سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل میں نیا موڑ آگیا

Related Posts
Total
0
Share