Reg: 12841587     

ماہر قانون برطانیہ بیر سٹر امجد ملک کا دبئی والہانہ استقبال کیا گیا

دبئی چیف رپورٹر

چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک اور انکےساتھ بزنس کونسل برطانیہ کے صدر چوہدری خالد کا متحدہ عرب امارات کے مرکزی صدر غوث قادری،سیکرٹری جنرل راجہ ابو بکر آفندی، متحدہ عرب امارات بزنس کونسل کے صدر عبدالمجید مغل ،سیکرٹری جنرل دبئی راجہ عابد حسین ،بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے سنیئر نائب صدر راجہ جمیل بنگیال ،بزنس کونسل کے نائب صدر شوکت محمود بٹ،شارجہ کے سیکرٹری جنرل عرفان طور،متحدہ عرب امارات پیٹرن عبدالغفار ،العین کے چیئرمین ملک رشید،شارجہ کے صدر چوہدری راشد فاروق ، شارجہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری عامر بشیر انجم کے علاؤہ سعودی عرب کے ایکٹنگ صدر چوہدری محمود الحق ڈوگر ،ترکی کے مرکزی صدر میر ابرار احمد بٹ اور کثیر تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان و عہدیداران نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا
مہمان خصوصی چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک اور میزبان متحدہ عرب امارات کے مرکزی صدر غوث قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان اپنے قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے جوق در جوق آرہے ہیں جیساکہ آپ سب جانتے ہیں 21 اکتوبر کو قائد محترم پاکستان کے لیے دبئی سے روانہ ہو رہے ہیں
پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دبئی اور پاکستان میں منتظر ہیں
اور انکےساتھ پاکستان ٹریول کرنے کے لیے دنیا بھر سے مسلم لیگ ن کے عہدیداران دبئی پہنچ چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف دبئی پہنچ گئے

Next Post

میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کی تیاریوں کے سلسلہ میں یونین کونسل سیداں والی کے گاؤں رائے پور میں ورکرز کنونشن

Related Posts
Total
0
Share