Reg: 12841587     

سعودیہ سے کراچی آئے 8 افراد میں کورونا کی تصدیق

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق یہ تمام مسافر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر آئے تھے، جن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تو وہ مثبت آ گئے۔

سی اے اے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا تمام مسافروں کو کورنگی میں محکمۂ صحت سندھ کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 898 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 728 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 54 ہزار 301 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا کی الوداعی ملاقات

Next Post

عدنان صدیقی کی اے آر رحمٰن سے ملاقات

Related Posts

چتروہ ڈڈیال( آزاد جموں و کشمیر ) سے چوہدری محمد صابر ایڈووکیٹ اور شکیل سلیمان نے راچڈیل میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

راچڈیل(خصوصی رپورٹر) راچڈیل کی سیاسی و سماجی شخصیات نے عشائیے میں شرکت کی ۔ جس میں ڈپٹی لیڈر…
Read More
Total
0
Share