Reg: 12841587     

عدنان صدیقی کی اے آر رحمٰن سے ملاقات

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے۔

عدنان صدیقی نےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اے آر رحمٰن کے ساتھ ملاقات کی کہانی سناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اُنہیں 21 دسمبر کو دبئی ایکسپو 2021ء سے واپس پاکستان آنا تھا مگر اُنہوں نے اپنے دورے میں ایک دن کا اضافہ صرف اس لیے کیا کہ وہ اے آر رحمٰن سے ملنا اور اُن کا لائیو کنسرٹ انجوائے کرنا چاہتے تھے۔‘

عدنان صدیقی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں خود کو اے آر رحمن کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’اے آر رحمٰن کے ساتھ گزاری گئی شام کبھی بھلائی نہیں جا سکتی۔‘

عدنان صدیقی نے اے آر رحمٰن کی عاجزانہ طبیعت سے متاثر ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ہر کوئی اے آر رحمٰن جیسا نہیں ہو سکتا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعودیہ سے کراچی آئے 8 افراد میں کورونا کی تصدیق

Next Post

رواں سال مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل سے چِھن گیا

Related Posts
Total
0
Share