مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں اومی کرون کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
اومی کرون کے کیسز گلبرگ، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب سمیت لاہور میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 155نئےکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 132 نئے مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 18 ہزار 13 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 155مثبت رہے، صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 6فیصدسے بڑھ کر 1 فیصد ہو گئی ۔
لاہور میں اس دوران132نئےکیسز رپورٹ ہوئے، نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور میں کورونا مثبت آنے کی شرح 3 فیصد ہو گئی ہے۔
راولپنڈی میں کورونا کے 10، ملتان سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار 873 ہے۔