Reg: 12841587     

سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، کراچی یونیورسٹی سے 2 ملزمان گرفتار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کراچی یونیورسٹی کے طلبہ و طلبات کو دھمکانے اور بلیک میلنگ میں ملوث ہیں۔

سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض کے مطابق ملزمان یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی ویڈیوز بناکر دھمکاتے تھے، ملزمان نے متعدد طلبہ و طالبات کو ہراساں بھی کیا۔

عمران ریاض نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان سے ملنے والے موبائل کو تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان میں یونیورسٹی کے پروفیسر کا ڈرائیور اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بنگلا دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی ٹیسٹ فتح

Next Post

آزاد کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے

Related Posts
Total
0
Share