Reg: 12841587     

کراچی میں پولیس کی مختلف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں رات گئے پولیس نے  مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

کراچی میں آرٹلری میدان پولیس نے زینب مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر  گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چوری کی 3 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، مزید موٹر سائیکلیں برآمد کرانے کیلئے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے مچھر کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے الزام میں مطلوب ایک اورملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے کیماڑی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد سے قتل کرنے کے الزام میں ملزم علی حسن عرف شرارتی بابا کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی حسن کی تشدد کے وقت کی موبائل فوٹیجز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کی مدد سے گرفتاری عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، تشدد کے واقعہ میں اب تک 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے سرسید تھانے کی حدود میں بلال کالونی میں کومبنگ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن کے دوران ڈاکو نے گھر سے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ایس ایچ او شاہد تاج زخمی ہوگیا، ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم پولیس کو ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب مائی کلاچی روڈ پر گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 3 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اداروں سے سیاسی مداخلت کا مطالبہ نہیں کیا: شاہ محمود قریشی

Next Post

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

Related Posts
Total
0
Share