مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبۂ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے مکمل نتائج اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق یہ نتائج 2 ہزار 382 ویلیج نیبرہڈ کونسلز اور تحصیل کے کامیاب اور کلیئر قرار دیے گئے امیدواروں کے ہیں۔
خیبر پختون خوا کے 12 اضلاع کے 213 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ اور دوبارہ گنتی کے کیسز الیکشن کمیشن میں زیرِ التواء ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ان جگہوں پر دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔
امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کا دوبارہ اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے انتقال کے باعث جن نشستوں پر انتخاب نہیں ہوا تھا وہاں 13 فروری کو الیکشن ہو گا۔