Reg: 12841587     

’فوج کی تعیناتی اور مضبوط نفاذ سے ایس او پیز پر عملدرآمد بہتر ہوا‘

مشال ارشدسی۔ایم۔ انڈرگراونڈ نیوز

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ایس او پیز کی تعمیل کی تفصیلات جاری کردیں۔

ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور فوج کی تعیناتی سمیت مضبوط نفاذ کے اقدامات سے ایس او پیز میں بہتری آئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سطح پرایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے، قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 25 اپریل کو 34 فیصد تھی اور 3 مئی کو 68 فیصد ہوگئی جب کہ عید تک ایس او پیز کی تعمیل کی سطح کو برقرار اور استوار رکھنے کی ضرورت ہے۔
اسد عمر کہنا تھاکہ ایس او پیز پر 3 مئی تک عملدرآمد سب سے زیادہ 88 فیصد وفاق میں ہوا اور سب سے کم ایس او پیز پر عمل درآمد سندھ میں 45 فیصد رہا جب کہ  پنجاب میں 69 ،کے پی 66 اور  بلوچستان میں 63 فیصد عملدرآمد ہوا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر 82 فیصد عملدرآمد کیا گیا اور گلگت بلتستان میں کورونا ایس او پر 62 فیصد عملدرآمد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

این اے 249: مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور، پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم

Next Post

چار بہنوں کے بعد میری پیدائش نے سب کو رلا دیا تھا: مریم نور

Related Posts

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء برائے تاوان کا مغوی(فرحان خالد) رحیم یار خان سے بحفاظت بازیا ب کرلیا،

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)  تفصیلات کے مطابق  مورخہ04.03.2021کو مدعی مقدمہ عبدالرحمان نے تھانہ آئی…
Read More
Total
0
Share