Reg: 12841587     

حکومت سے مری سانحے کی ذمے داری ماننے کی توقع نہیں، مولانا اسعد

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا اسعد نے کہا ہے کہ حکومت سے توقع بھی نہیں تھی کہ وہ سانحہ مری کی ذمے داری قبول کرےگی، حالانکہ وزیراعظم کو ایوان میں آکر قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر کی قومی اسمبلی میں تقریر پر صرف ’’ انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ ہی کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متفقہ طور پر سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے وزیر اعظم اور سارے عہدیدار ہر حادثے پر متاثرین کو ہی قصور وار ٹھہراتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ مری واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور قلندرز ٹرائلز کا آج سے آغاز

Next Post

امریکا: پاکستانی ڈاکٹر نے مریض کو خنزیر کا دل لگا دیا

Related Posts

آشٹن کی کاروباری شخصیت محمد خرم خان ،محمد اکبر خان،محمد اصغر خان اورمحمد صفدر خان کی والدہ اور محمد رفیق کی اہلیہ محترمہ پروین رفیق مختصر علالت کے بعد لاھور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئی

مانچسٹر (عارف چودھری) زندگی نوح انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی…
Read More
Total
0
Share