Reg: 12841587     

جن لوگوں سے مقابلہ ہے، وہ امپائروں سے ملکر کھیلتے ہیں: عمران خان

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ جن لوگوں سے ہے، وہ امپائروں سے مل کر کھیلتے ہیں اورامپائروں کے باوجود ہمیں میچ جیتنا ہے، ایسا پھینٹا لگانا ہے کہ یاد رکھیں۔

جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارا نمائندہ جس کو آپ نے ووٹ دیا وہ لوٹا ہوگیا، لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے، ہم سچ اور حق پر کھڑے ہوتے ہیں، لوٹے وہ ہیں جو پیسے لےکر عوام کے ووٹ بیچتے ہیں، 22 کروڑ پاکستانیوں کی منتخب حکومت کو گرایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو الیکشن ہمارے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، ہمیں الیکشن ملک کے مستقبل کیلئے جیتنا ہے، چوروں اور امریکیوں کے غلاموں سے ملک کو بچانا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم سوچ رہے ہیں کہ ن لیگ کے ڈاکوؤں کی دھاندلی سے ووٹ کیسے بچانے ہیں، ہم پولنگ ایجنٹس کو دھاندلی رکوانے کیلئے تیار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے زندگی میں کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی، سارا بزنس شریف برادران نےکرپشن کے ذریعے بنایا، ہمارا مقابلہ لوٹوں اور الیکشن کمیشن سے ہے، چیف الیکشن کمشنر مریم اور حمزہ شہباز سے ملتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ ایک مسٹر ایکس لاہور اور ایک مسٹر وائے ملتان میں بیٹھا ہے، ان کا مقابلہ جن لوگوں سے ہے، وہ امپائروں سے مل کر کھیلتے ہیں، امپائروں کے باوجود ہمیں میچ جیتنا ہے اور ایسا پھینٹا لگانا ہے کہ یاد رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ مل چکا ہے، ایمانداری سے الیکشن نہیں ہونے دیتے، افسوس ہے ان لوگوں نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین نہیں آنے دی، سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی گئی، سندھ کا الیکشن کمشنر سندھ حکومت کا ملازم ہے، ان سے پیسے لیتا ہے۔

سری لنکا کے حالات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ سری لنکا میں ایک ہی خاندان 20 سالوں سےحکومت میں بیٹھاہوا تھا، انہوں نے پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا، آج سری لنکا میں تیل خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پھر ملک کو لوٹنے کیلئے تیار ہوں گے، ساری قوم کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، آج مہنگائی آسمان پر ہے، آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کیا ہم بھکاری ہیں؟ محنت کش پاکستانی 18،18 گھنٹے کام کرکے پیسہ بھیجتے ہیں، جو پیسہ باہر سےآتا ہے یہ ان کےذاتی اکاؤنٹ میں چلاجاتاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم بی بی 2014 میں کہہ رہی ہیں میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، پانامہ پیپرز میں 2 سال بعد ان کی ساری پراپرٹی سامنے آگئی، ان کا بھائی کہتا ہے لندن میں 4 مہنگے فلیٹ مریم بی بی کے نام پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاڑکانہ: پسند کی شادی کرنے پر والد نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا

Next Post

جماعت اسلامی کا پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سستاکرنےکا مطالبہ

Related Posts
Total
0
Share