مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
واشنگٹن: کیوبا کے مشرقی ساحل پر واقع گوانتاناموبے جیل کو قائم ہوئے بیس برس مکمل ہوگئے، امریکا جیل کو مکمل بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
امریکی وزات دفاع کا گوانتانامو بےجیل کے انتظامات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پینٹا گون امریکی انتظامیہ گوانتا ناموبے جیل کو مکمل بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ترجمان کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ برس گوانتاناموبے جیل کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کیا تھا، گوانتاناموبے جیل میں اب صرف 39قیدی موجود ہیں، پہلے یہ تعداد 800تھی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ جیل میں 14 قیدیوں کا جائزہ چل رہا ہے، 2قیدیوں کو سزا ہو چکی ہے۔