Reg: 12841587     

مصر، پہلی خاتون جج کا کورونا وائرس سے انتقال

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مصر کی پہلی خاتون جج تہانی ال جبالی اتوار کو 71 سال کی عمر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔

مصر کی عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے سپریم آئینی عدالت کی سابق نائب صدر ال جبالی کورونا کا شکار ہونے کے بعد ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

ال جبالی کی آخری رسومات اتوار کو ان کے آبائی شہر طنطہ میں ادا کی گئیں۔

مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونے والے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تہانی الجبالی کی پیدائش 1950 میں نیل ڈیلٹا صوبہ میں ہوئی ، انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء سے 1973 میں گریجویشن کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بیرونِ ملک جاں بحق شخص کا جگر پاکستانی کو لگا دیا گیا

Next Post

منظور وسان کورونا کا شکار ہوگئے

Related Posts
Total
0
Share