Reg: 12841587     

بھارتی سنگھ کا ناقابلِ یقین حد تک وزن کم ہوگیا

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے ناقابلِ یقین حد تک وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ 

اپنی جسمانی ساخت کا بھرپور استعمال کرکے کامیڈی سے پرستاروں کے دل جیتنے والی بھارتی سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا تقریباً 15 کلو وزن کم کیا ہے۔ 

 کامیڈین کا کہنا تھا کہ انہوں نے وقفے وقفے سے کھانے کو کچھ دنوں تک چھوڑا تھا جس کے بعد ان کے اندر یہ نمایاں تبدیلی رونما ہوئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے بعد ان میں پہلے سے موجود ذیابیطس اور استھما جیسی بیماریوں میں بھی بہتری آئی ہے۔

بھارتی نے کہا کہ اب ان کی سانس نہیں چڑھتی اور انہیں ہلکا ہلکا محسوس ہوتا ہے، جبکہ استھما کے ساتھ ساتھ ذیابیطس بھی کنٹرول میں آگئی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ڈائٹنگ کے دوران وہ شام کو 7 بجے سے لے کر دوپہر 12 بجے تک کے درمیان کچھ بھی نہیں کھایا کرتی تھیں، لیکن دوپہر 12 کے بعد وہ کھانے پر ٹوٹ پڑتی تھیں۔ 

بھارتی نے بتایا کہ ان کا وزن پہلے 91 کلو تھا جو اب کم ہو کر 76 کلو تک پہنچ گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میانوالی: بھائی کی فائرنگ سے 2 بہنیں قتل

Next Post

لاہور: بارش سے لیسکو کے 100 فیڈر ٹرپ

Related Posts

برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری اختر ملوانہ اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے سینئر راہنما سید رضوان ہاشمی نے پاکستان سے آئی سیاسی شخصیت چوہدری طاہر زمان کائرہ کے اعزاز میں اسقبالیہ دیا ۔

اولڈھم (عارف چودھری) برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری اختر ملوانہ اور مسلم لیگ ق برطانیہ…
Read More
Total
0
Share