مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 9 فیصد کے قریب جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 340 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 207 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 71 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 19 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 28 ہزار 487 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 677 زیرِ علاج مریضوں میں سے 752 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 63 ہزار 791مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 41 لاکھ 86 ہزار 508 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 2 ہزار 500 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 697 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 53 ہزار 392 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 90 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 311 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 960 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 11 ہزار 376 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 969 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 758 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 705 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔