Reg: 12841587     

جنوبی پنجاب صوبے کیلئے حکومت کی اپوزیشن کو دعوت

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے وفاقی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دے ڈالی۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آئیں اورجنوبی پنجاب صوبے کے لیے راستہ نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئیں، جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر غورکریں اور وفاق کو مضبوط کریں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا سہرا تمام جماعتوں کو جائے گا، ہم اس کا سارا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان: کورونا ایکٹیو کیسز 44 ہزار 717 تک جا پہنچے

Next Post

احسن خان اور صبا قمر طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

Related Posts
Total
0
Share