Reg: 12841587     

وزارت سائنس نے خود ووٹنگ مشین خریدی تو قبول نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ مشین کی خریداری سے متعلق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا۔

خط میں الیکشن کمیشن نے لکھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نجی کمپنی سے خود ووٹنگ مشین خریدی تو وہ قبول نہیں ہوگی۔

کمیشن نے لکھا کہ آئین کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے،یہ صرف الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ اوپن ٹینڈر پر پیپرا رولز کے مطابق ووٹنگ مشینیں خریدے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 27 مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔

ای سی پی کے مطابق نامزد امیدواروں کی فہرست 12 فروری کو جاری ہوگی، 14 سے 16 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Related Posts
Total
0
Share