مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان میں انسداد پولیو اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، کورونا کے باوجود انسداد پولیو مہم تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔