Reg: 12841587     

پتہ نہیں تھا کہ پرفارم کرنا اتنا بڑا گناہ ہے ، مراد سعید

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ 2013 کی صبح اٹھ کر میں پارلیمنٹ پہنچا، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹ سے پارلیمنٹ پہنچا، میں جی حضوری کے لیے پارلیمنٹ نہیں آیا تھا جبکہ بیشتر اراکین پارلیمنٹ کو جاگیر اور سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں۔

انہوں نے اپنی وزارت کی کارکردگی سے متعلق بتایا کہ 13 برس بعد پاکستان پوسٹ نے 32 درجے ترقی جبکہ پاکستان کی 13 ہزار شاہراہوں کی میپنگ مکمل کی جاچکی ہے، میں جب ملک میں لوٹ مار، ناانصافی پر بات کرتا ہوں تب تب قادر پٹیل، حمد اللہ اور کبھی رانا ثنا اللہ میرے خلاف نامناسب اور غلیظ گفتگو کرتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) طلبہ ونگ کی بنیاد رکھی، دہشت گردی کے دوران اپنے لوگوں کی مددکی اورعدلیہ بحالی تحریک، ریمنڈ ڈیوس کے خلاف نکلنے والی تحریک میں شامل رہا۔

انہوں نے کہا کہ میری ڈگری کا ایشو بنا تو کورٹ میں 3 برس کیس لڑا جبکہ جاوید لطیف نامی شخص نے میرے گھر کی خواتین پر نامناسب تقریر کی، میں پہلے اس لیے نہیں بولا کہ آپ میری ذات کو نشانہ بنا رہے تھے جبکہ میں وزارت کا چہرہ ہوں ۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ یہ کامیابی اور سند این ایچ اے اور پاکستان پوسٹ کے محنت کشوں کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت میں شادی کی تقریب میں شریک 13 افراد کنویں میں گر کر ہلاک

Next Post

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Related Posts
Total
0
Share