Reg: 12841587     

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

اپیل میں سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لاء نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پتہ نہیں تھا کہ پرفارم کرنا اتنا بڑا گناہ ہے ، مراد سعید

Next Post

کراچی: شہریوں کوڈکیتی سے بچانے کے دوران صحافی جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share