Reg: 12841587     

سمندرپار پاکستانیوں کو 4 ماہ تک موبائل فون بغیر پی ٹی اے ٹیکس استعمال کی اجازت

حکومت پاکستان نے سمندرپار پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کو چارماہ تک موبائل فون بغیر پی ٹی اے ٹیکس استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق موبائل فون کو بلاک کرنے سے متعلق سمندر پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹر کے اشتراک سے عارضی رجسٹریشن کا ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ یہ نیا نظام ان سمندرپار پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنے موبائل ڈیوائسز پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے اور ان پر صرف ایک موبائل فون قابل اطلاق ہوگا۔


اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کو پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور جانے کی تاریخ، موبائل سم اور موبائل کا آئی ایم ای آئی مہیا کرنا ہوگا۔ درخواست دہندہ کے قیام کے 120 دن گزرنے کے بعد اس سہولت کے تحت استعمال ہونے والے آئی ایم ای آئی نمبر معطل ہو جائے گا اور مقامی فون نیٹ ورک سروسز پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
ایف بی آر کے مطابق اگر وہی درخواست دہندہ پاکستان کا دوبارہ سفر کرتا ہے تو ان کو دوبارہ سے اس عارضی سہولت کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ یہ نظام عارضی بنیادوں پر نہ صرف سمندرپارپاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ اس سے ملک کا مثبت پہلو بھی سامنے آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کیپری گلوبل نے یو اے ای ٹی 20 لیگ میں فرنچائز حاصل کرلی

Next Post

سعودی عرب کا وبا پر قابو پانے کا اعلان، ماضی کا حصہ قرار

Related Posts
Total
0
Share