دبئی (خصوصی رپورٹ)
کیپری گلوبل نے متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرکے کرکٹ میں پہلی بار تاریخی قدم رکھا ہے۔ کیپری گلوبل گروپ ایک کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی 20لیگ فرنچائز حاصل کی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنے کے خواہش کا اظہار کیا اس حوالے سے کیپری گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرنے پر خوشی ہے۔
کھیلوں کی فرنچائزنگ میں شمولیت کرکٹ کے مداحوں کی وجہ سے ہے ہماری کوشش ہو گی کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کریں کیونکہ کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے آئی پی ایل میں کھیل کے معیار کو دیکھتے ہوئے ہماری کوشش ہو گی کہ متحدہ عرب امارات کی لیگ میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور ہم پر امید ہیں کہ یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کا یہ سیزن کامیاب ہو گا اور آئندہ برسوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی