Reg: 12841587     

ناسا نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی خلائی ادارے کی بڑی کامیابی، ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا،  دوربین نے  ستارے پر فوکس کر کے حتمی تصویر حاصل کر لی۔

یہ تصاویر دس لاکھ میل یعنی 16 لاکھ کلومیٹر کی دوری سے بھیجی گئی ہیں، جن میں دور کہکشاں کا ایک روشن ستارہ سورج کی طرح چمکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے آزمائشی طور پر ایک ستارے کو فوکس کیا تھا اور تصویر کا معیار اُن کی امیدوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ تاہم ناسا کا کہنا ہے کہ  دوربین کو مکمل طور پر فعال اور قابلِ استعمال قرار دینے سے پہلے اب بھی بہت کام باقی ہے۔

ناسا نے یہ دور بین دسمبر کے آخر میں ایک راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کی تھی، جسے دس لاکھ میل کی دوری پر ایک ایسے مقام پر نصب کیا جانا تھا جہاں سے ان کہکشاؤں کے بارے میں تصویری معلومات حاصل کی جا سکیں، جن کے متعلق زمین سےجاننا ممکن نہیں ہے۔

تحقیق کا مقصد کائنات کی تخلیق کے راز سے پردہ اٹھانا ہے اور یہ جاننا ہے کہ کائنات کب اور کیسے وجود میں آئی۔ وہ کتنی وسیع ہے اور اس کی انتہا کیا ہے۔

ناسا کی خلائی دوربین نے جس ستارے کی تصویر زمین پر بھیجی ہے، وہ اس سے ایک سو گنا زیادہ واضح اور روشن ہے جتنا کہ زمین سے ایک انسانی آنکھ اسے دیکھ سکتی ہے۔ جس ستارے کی تصویر بھیجی گئی ہے وہ زمین سے دو ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی سے 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

Next Post

عدم اعتماد: 44 فیصد پاکستانیوں کا وزیراعظم کو پہلے ہی استعفے کا مشورہ

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے صدر اور سابقہ ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کا برطانیہ اور میڈل ایسٹ کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بیورو چیف چوہدری عدنان افتخار(سیالکوٹ) پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے صدر اور سابقہ ایم پی اے چوہدری…
Read More
Total
0
Share