Reg: 12841587     

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے رضامند کر لیا

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باوثوق ذرائع کا بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کر کے انہیں کابینہ میں شامل ہونے پر رضامند کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے بعض رہنماؤں نے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں دعوت دی کہ وہ موجودہ صورت حال میں کابینہ کا حصہ بن کر ملک کو بحران سے نکالنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ایم کیو ایم قیادت کو معاہدے کے تحت تمام نکات پر عمل در آمد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو وفاق میں دو وزارتوں کے علاوہ دو مشیر بھی ان کی جماعت سے ہوں گے جبکہ سندھ میں گورنر شپ مسلم لیگ ن کو دی جائے گی، اس کے علاوہ سندھ میں ایم کیو ایم کو کم از کم 5 وزارت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

اس سلسلے میں جلد پی پی اور ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوگی جس میں صوبائی کابینہ کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پیر کو ایم کیو ایم کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سید امین الحق پہلے مرحلے میں وزیر کا حلف اٹھائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں سینیٹر سید فیصل سبز واری وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چوہدری شجاعت کا دلبرداشتہ ہوکر سیاست چھوڑنے پر غور

Next Post

پولیس نے پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑےکی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

Related Posts

ادارہ نور الا سلام میں ہونے والے پروگرام میں حضرت قبلہ ابو احمد پیر محمد مقصود مدنی دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ الحاج محمد حنیف مدنی صاحب الحاج رئیسں سمیر محمد حیات مگسی آف طائف سعودی عرب صاحبزادہ الحاج محمد حسیب مدنی کا گروپ فوٹو

ادارہ نور الا سلام میں ہونے والے پروگرام میں حضرت قبلہ ابو احمد پیر محمد مقصود مدنی دامت…
Read More
Total
0
Share