Reg: 12841587     

اسلام آباد لانگ مارچ ، پنجاب کے مختلف شہروں میں آج ہونیوالے پرچے ملتوی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا ہوئی صورتحال کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردی گئے۔

رپورٹس کے مطابق  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تحت ایل ایل بی کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ۔

اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق  پرچہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرملتوی کیاگیا ہے جبکہ  پرچے کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا البتہ باقی تمام پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس کے علاوہ  گوجرانوالہ میں آج ہونے والا میٹرک کا آخری پرچہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ برٹش کونسل نے بھی راولپنڈی اسلام آباد میں آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کا آج ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیا، پرچے کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان کو گرفتار نہ کریں: مریم کا وزیراعظم کو مشورہ

Next Post

ایف بی آر کیجانب سے بیرون ملک سے اشیاء لانے پر پابندی کے حکم نامے میں تبدیلی کا امکان

Related Posts

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز ایڈوائزر جاوید اقبال کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے خصوصی ملاقات

عارف چودھری اولڈھم بر طانیہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز کشمیری راہنما اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے…
Read More
Total
0
Share