Reg: 12841587     

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 20 فیصد اضافہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کرایوں میں 20فیصد اضافےکا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر 50 فی صد ٹرانسپورٹ احتجاجاً کھڑی رکھیں گے اور عملے کو فارغ کردیا جائے گا۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ٹرانسپورٹروں کے لیے گاڑیاں چلانا ناممکن ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 پیسے کا ہوگیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15پیسے ہوگی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید

Next Post

پی ٹی آئی کا 5 مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share